نئی دہلی 5ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور سری لنکا کے ساحل گارڈ فورسز کے درمیان تعاون کوبڑھانے ہوئے ہندوستان نے آج سری لنکا کو غیر ملکی گشتی پوت حوالے کیا۔ہندوستانی ساحل گارڈ نے یہ معلومات فراہم کی۔یہ پوت 23اگست کو روایتی اعزاز کی خدمت سے ہٹا دیا گیا تھا تاکہ اسے کوچی میں سونپاجاسکے۔ہندوستان نے اس سے پہلے بھی ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے دو غیر ملکی گشتی گاڑیوں کو سونپا تھا جن میں اپریل 2006میں سونپاگیا وراہ اور اگست 2008میں سونپاگیا وگرہ شامل ہے۔کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں بتایاکہ ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے سمندر گشت گاڑی کو سری لنکا کی حکومت کو تربیت اور نگرانی کے مقصد سے سونپاگیاہے۔ ہندوستان کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔اس پروگرام میں سری لنکا بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل ایس ایس رین سنگھ بھی موجود تھے۔